سیکرٹری اطلاعات پنجاب کی جانب سے سابق ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد کے اعزاز میں الوداعی تقریب

الوداعی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری اطلاعات پنجاب سید طاہر رضا ہمدانی کی جانب سے سابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب غلام صغیر شاہد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہر بانو بولڈ ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں
نئی شناخت اور ترقی
اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب نے کہا کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی سرپرستی میں ڈی جی پی آر کو فعال اور جدید خطوط پر استوار ادارے کے طور پر نئی شناخت ملی ہے۔ عظمیٰ بخاری نہایت محنت اور جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں، جبکہ ڈی جی پی آر عوام تک حکومتی پالیسیوں اور پیغام رسانی کا مضبوط ذریعہ بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 41ویں ملت ٹریکٹرز گورنرز کپ گالف چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا
غلام صغیر شاہد کا بیان
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام صغیر شاہد نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی قیادت میں کام کرنا ان کے لیے اعزاز اور خوش قسمتی کی بات ہے۔ ڈی جی پی آر کی ٹیم نے ہمیشہ اہداف کے حصول میں شاندار کردار ادا کیا، اور آج ادارے میں میرٹ، شفافیت اور سسٹم کی بنیاد پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 7سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ
صحافیوں کے مسائل
صحافیوں کے مسائل کے حل اور ان کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنے میں بھی ڈی جی پی آر ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
شرکاء کی تفصیلات
تقریب میں ڈائریکٹر نیوز محمد سہیل جنجوعہ، ڈائریکٹر الیکٹرانک میڈیا محمد سہیل رانا، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خورشید جیلانی، ڈائریکٹر ایڈمن صدیق کیانی، ڈائریکٹر آئی ٹی شاہد نواز، ڈپٹی ڈائریکٹر کرن فضل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر حفصہ جاوید خواجہ، سیف اعوان اور بلال بھٹی سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔