ایشیا کپ، متحدہ عرب امارات نے عمان کو شکست دے دی

ایشیا کپ 2025: متحدہ عرب امارات کی پہلی کامیابی
ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے ساتویں میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ بدترین تشدد، افسوسناک انکشاف
میچ کی تفصیلات
ایشیا کپ میں گروپ اے کا یہ میچ ابوظبی میں کھیلا گیا جہاں عمان نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ متحدہ عرب امارات نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔ کپتان محمد وسیم 69 اور عالیشان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی
عمان کا جواب
اس کے علاوہ محمد زوہیب نے 21 اور ہرشت کوشک نے 19 رنز بنائے۔ 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 130 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آریان بشت 24 اور جتندر سنگھ 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
متحدہ عرب امارات کی بولنگ
متحدہ عرب امارات کی جانب سے جنید نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ حیدر علی اور محمد جواداللہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔