وزیر اعلیٰ مریم نواز کا علی پور شہر کا دورہ، فلڈ ریلیف کیمپ آمد، خواتین اور بچوں کو خود کھانا پیش کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مظفر گڑھ کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں۔ انہوں نے سیلاب سے متاثر علی پور شہر کا دورہ کیا اور گورنمنٹ ہائی سکول علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک 26ویں ترمیم آئین کا حصہ ہے ہم اس کے پابند ہیں، یا تو آپ اس سسٹم کو تسلیم کریں یا پھر وکالت چھوڑ دیں، جسٹس جمال مندوخیل کا حامد خان سے مکالمہ

سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارنا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور گھل مل گئیں، سیلاب متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا، اور خود جا کر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں۔ ننھی بچیاں وزیراعلیٰ سے لپٹ گئیں اور پیار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے فلڈ ریلیف کیمپ میں کمسن بچی کی خواہش پر کرکٹ کھیلی اور بال کراتے ہوئے بچی کو داد دی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کا امکان

بچوں کے ساتھ انٹرایکشن

وزیر اعلیٰ نے فلڈ ریلیف کیمپ کے عارضی کلاس روم میں بچوں سے ہلکے پھلکے انداز میں گپ شپ کی، بچوں سے پڑھائی کے بارے میں پوچھا اور سیلاب متاثرین سے میسر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ متاثرہ خاندانوں کو تحائف بھی پیش کئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے امدادی سرگرمیوں میں معاونت پر پاک نیوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

بریفنگ کے دوران معلومات

وزیر اعلیٰ کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ضلع مظفر گڑھ کے 147 موضع، 3 لاکھ 94 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔ سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والی تحصیل علی پور کے 26 موضع زیر آب آئے۔ سیلاب متاثرین کے لئے 37 فلڈ ریلیف کیمپ اور 8 ٹینٹ سٹی قائم کیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانا، میڈیسن اور دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...