دوستی کے پچیس سال پورے ہونے پر دوستوں کے نام پر کھجور کے پودے لگا دیئے۔
دبئی میں دوستی کا جشن
دبئی (طاہر منیر طاہر) دوستی کی عظمت و اہمیت کو زندہ و پائندہ رکھنے کے لیے دبئی میں مقیم پاکستانی بزنسمین حاجی محمد نواز نے ماحول دوست اور منفرد روایت کا آغاز کیا ہے جس کے تحت انہوں نے متحدہ عرب امارات میں مقیم اپنے پچیس سالہ پرانے دوستوں کے نام سے پھلدار کھجوروں کے درخت لگا دیے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، پولیس کی فائرنگ سے 4 زخمی
سلور جوبلی تقریب کا اہتمام
پچیس سالہ پرانی دوستی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دبئی انڈسٹریل سٹی DIC میں واقع عدنان نواز ٹرانسپورٹ کے ویئر ہاؤس میں حاجی محمد نواز نے ایک پرخلوص اور منفرد سلور جوبلی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں حاجی محمد نواز، چیئر مین عدنان نواز ٹرانسپورٹ و ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این، یو اے ای، شوکت محمود بٹ، چیئرمین شوکت گروپ، طارق محمود، سیف اللہ، نعیم چوہدری، ملک حیدر جگنو، عمران مہدی، ملک نبیل، بابر جوندہ، چوہدری ثاقب، مدثر شاہ، ملک آصف، چودھری راشد علی بریار، علی شیراز، غلام رسول، محمد انور، امتیاز احمد، غفران، حفیظ اور خلیل کے علاوہ دیگر دوستوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حملہ کھلی جنگی جارحیت ہے،، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سی این این سے گفتگو
حاجی محمد نواز کا پیغام
دوران تقریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میزبان حاجی محمد نواز نے کہا کہ اچھے اور مخلص دوست زندگی کا اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی جس قدر بھی کی جائے وہ کم ہے۔ میں نے گزشتہ پچیس سالوں میں بہت سے کاروباری نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ بیرون ملک میرے آسان و مشکل وقت میں میرے دوست ہمیشہ میرے کام آئے ہیں، جن کا میں دل سے مشکور ہوں۔ میرے قریبی ساتھیوں اور مخلص دوستوں میں شوکت محمود بٹ، چوہدری راشد علی بریار، چوہدری ظفر اقبال مرحوم اور عثمان جاوید شامل ہیں، ان کی دوستی اور مخلص پن پر مجھے فخر ہے۔ آج ان سے دوستی کو امر بنانے کے لیے ان کے نام سے پھل دار کھجوروں کے درخت لگائے جا رہے ہیں، یہ سرسبز و شاداب درخت ہمیشہ دوستوں کی یاد دلاتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو براہ راست ان سے کر لے، سینیٹر علی ظفر
دوستی کی محبت کا اعتراف
شوکت محمود بٹ، چوہدری راشد علی بریار، اور عثمان جاوید نے منفرد اور ماحول دوست انداز میں دوستی کی سلور جوبلی منانے پر حاجی محمد نواز کا شکریہ ادا کیا۔
اختتام کی تقریب
تقریب کے آخر میں مہمانوں کی تواضع پر تکلف ڈنر سے کی گئی اور میزبان نے تمام مہمانوں کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔








