کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا۔
کراچی سے پراسرار گمشدگی کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا ڈرون ناکارہ بنانے کا دعویٰ
شادی کے دن کی پریشانی
یاد رہے کہ دلہا اپنی شادی کے دن تیار ہونے کیلئے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے سوال پر کپتان سلمان علی آغا کا کیا جواب؟
اہلِ علاقہ کی تشویش
جہانزیب کی پراسرار گمشدگی سے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے مذاکرات کے لیے ابھی تک کوئی وفد دوحہ نہیں گیا، سیکیورٹی ذرائع
پولیس کی تحقیقات
پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔
اہل خانہ کی تشویش
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے، ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔








