مون سون کے 11 ویں سپیل کا آج سے آغاز، شدید بارشوں کی پیشگوئی
مون سون بارشوں کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مون سون بارشوں کا 11 واں سپیل آج سے شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ
شدید بارشوں کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری، اٹک، چکوال اور جہلم شامل ہیں۔
پانی کے بہاؤ میں اضافہ
18 اور 19 ستمبر کے دوران، راولپنڈی، مری، اور گلیات کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔








