حسن زاہد سے صلح کے لیے کتنی رقم لی؟ صحافی کے سوال پر سامعہ حجاب کا جواب آ گیا

سامعہ حجاب کی صلح کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا سٹار سامعہ حجاب نے کہا ہے کہ حسن زاہد سے صلح کے لئے انہوں نے کوئی پیسے نہیں لئے، بلکہ انہیں فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے، پی سی بی
پیسوں کا سوال
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق سامعہ حجاب کا کہنا تھا کہ میرے پاس میسجز موجود ہیں، اگر میں نے پیسے لئے ہوتے تو اس وقت بہت خوش ہوتی، لیکن میں نے حسن کو فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی
خاندان کی معافی
ٹک ٹاکر نے یہ بھی بتایا کہ حسن زاہد کے والد نے گھر آکر معافی مانگی تھی، اور حسن کے گھر والوں نے مجھ سے معافی مانگ لی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ اب اس کے سارے گھر والوں کو اس کی غلطی کی سزا ملنی چاہیے۔
سوشل میڈیا پر اثرات
سامعہ حجاب نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد میری سوشل میڈیا پر فین فالونگ کم ہوئی ہے، مگر میں اس صلح کو اپنی نہیں، بلکہ ہر لڑکی کی فتح سمجھتی ہوں۔ آئندہ تین چار سالوں تک میں کسی پر بھی یقین نہیں کرسکوں گی۔