وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی ملاقات کا امکان
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ فاشسٹ حکومت کا طرزِ عمل ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جا رہا،اسد قیصر
اقوام متحدہ کے دورے کے دوران ملاقات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے اجلاس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو سکتی ہے، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹھ مقام: کھیت میں داخل ہونے پر ملزمان نے کلہاڑی کے وار سے گائے کی دم کاٹ دی
ملاقات کی تیاریوں کی کامیابی
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے لیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ اسرائیلی حملوں اور دوحہ میں مسلم ممالک کی کانفرنس کے تناظر میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کے بعد 25 ستمبر کو اس ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات کے ایجنڈے، وقت اور مقام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گیڈروں میں بھاگنے والی خصوصیت ہوتی ہے لیڈروں میں نہیں، لیڈر تھے تو آگے آ کر گولی کھاتے،طلال چودھری
تفصیلی ملاقات کا وقت
اگرچہ 23 ستمبر کو صدر ٹرمپ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے اور عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں روایتی استقبالیہ بھی دیں گے، تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تفصیلی ملاقات 25 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اتحاد کے لیے عمران خان کو رہا کرنا وقت کی اہم ضرورت، بھارت کی طرف سے جارحیت ہوئی تو زوردار جواب دیا جائے گا، مشاہد حسین سید نے خبردار کردیا
ایجنڈے کے اہم نکات
ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سے ہوگی۔ ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پر بات ہوگی جبکہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اور پاک بھارت صورتحال زیر بحث آئیں گے۔
پاکستانی سفارتخانے کی خاموشی
پاکستانی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔








