وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر قطر کی ملاقات

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں خطے کی صورت حال کے پیش نظر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسرائیلی حملے کی مذمت

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر قطر سے ملاقات میں وزیراعظم نے دوحہ میں رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کی سختی سے مذمت کی، جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا، قطر کے گزشتہ ہفتہ کے دورے کا حوالہ بھی دیا۔

قطر کی خودمختاری کا دفاع

شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان ہر مشکل وقت میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

پاکستان اور قطر کے تعلقات

وزیراعظم نے ایک بار پھر پاکستان اور قطر کے تعلقات کو تاریخی اور پائیدار قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

مشرق وسطی میں صورتحال

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت فوری طور پر روکنا ہوگی، اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امت میں اتحاد ہونا انتہائی ضروری ہے، عرب اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال کے تناظر میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی قطر کی درخواست کی حمایت کرتا ہے۔

امیر قطر کا شکریہ

اس موقع پر امیر قطر نے سربراہ کانفرنس میں شرکت پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی اور بارہ ستمبر کو دوحہ آنے اور قطر سے اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

مشاورتی ملاقاتیں

ملاقات میں پاکستان کی طرف سے وزیر دفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور مشیر طارق فاطمی بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

غزہ کی صورتحال

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، ہم اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کے حامی ہیں، غزہ میں شہری آبادی کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

بین الاقوامی ملاقاتیں

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، شاہ اردن عبداللہ دوئم بن الحسین، اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوئی جن میں اسرائیلی حملوں، فلسطین کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...