بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے، اسحاق ڈار

پاکستان کی خود مختاری کا دفاع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فرمایا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ملک چھوٹا ہو یا بڑا، کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما کے گھر سے 30 تولے سونا اور لاکھوں کی غیر ملکی کرنسی چوری ہو گئی
اسرائیل کے حملوں کی مذمت
الجریرہ کو انٹرویو میں، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان، شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے پر امن حل کی بات کی، قطر پر اسرائیل کے حملے کا کوئی جوازنہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یہی وہ وقت تھا جب ان کی روح نے اس دنیا سے پرواز کی تھی، دل اور خون کی اپنی دنیا ہے جو کہیں بھی کسی بھی وقت بدلتی نہیں،آواز دیتی ہی دیتی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا کردار
نائب وزیراعظم نے کہا کہ صرف مذمت کافی نہیں، اسرائیل کے خلاف واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔ او آئی سی فورم سے اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 21 واں کیس رپورٹ
پاکستان کا دفاعی عہد
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ امن نہیں چاہتے۔ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات بہترین راستہ ہیں۔ بطور ایٹمی طاقت، پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اور کسی کو بھی پاکستان کی خود مختاری چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے خاتون زخمی ہوگئی
بھارت کے ساتھ تعلقات اور پیشرفت
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان نے سیز فائر کا نہیں کہا۔ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور دفاعی صلاحیتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے سے فرار چاہتا ہے، اور بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا۔
مستقبل کی جنگیں اور دفاعی عزم
اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ کسی سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ پانی روکنے کے اقدام کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، اور مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔