ڈی چوک احتجاج: عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
مقدمہ درج
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہے تو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں، اندر سے وار کر رہا ہے، یہ احتجاج نہیں، دشمن کا ایجنڈا ہے، ناز بلوچ
مقدمہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان کیخلاف مقدمہ اغواء، ڈکیتی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور اے ٹی سی ایکٹ سمیت 13 دفعات کے تحت سب انسپکٹر قیصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 مقامی رہنماو¿ں کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں فتنة الخوراج کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
غیر قانونی سہولیات
مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر غیر معمولی غیر قانونی سہولیات دی گئیں، جیل میں ملاقاتوں اور روابط میں عمران خان اپنے سیاسی کارکنوں کو ریاست اور اداروں کے خلاف تشدد پر اکساتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کم سن بچوں کو نیا ہدف بنا رہے ہیں : وزیر داخلہ سندھ
پر تشدد مظاہرین
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں کو پرتشدد ہجوم کی قیادت پر مجبور کیا، مظاہرین نے فائرنگ اور پٹرول بموں کا استعمال کرتے ہوئے ایک کانسٹیبل کو اغوا کر لیا جبکہ پانچ شدید زخمی کئے۔
پولیس کی کاروائی
مقدمہ کے متن میں مزید لکھا گیا ہے کہ پولیس نے 105 مظاہرین گرفتار کئے جن سے 20 غلیلیں، ڈھائی ہزار بنٹے، 40 ڈنڈے اور 9 گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔








