سونا 4700 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہانیہ عامر کی پوسٹ نے مداحوں کو غصہ دلا دیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں صورتحال
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 692 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز الدین صدیقی بالی ووڈ میں اداکاروں کیساتھ ہونے والے امتیازی سلوک پر بول پڑے
ملک میں سونے کی قیمتوں کا اثر
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔
فی دس گرام سونے کی قیمت
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4030 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔








