پاکستان کا میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ مسترد ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارتی میڈیا کے دعووں کی تردید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری سے متعلق بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا سلمان اکرم راجہ کے عالیہ حمزہ سے متعلق بیان پر رد عمل آگیا
آئی سی سی کی جانب سے کوئی جواب نہیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بورڈ ذرائع نے کہا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے کوئی جوابی خط موصول نہیں ہوا۔
پاکستان کا موقف واضح
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مطالبہ مسترد ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اور وہ اس معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔