سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے کتنے افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی؟ جانیے
سیلاب متاثرین کی مدد میں پاکستانی قوم کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی میں پاکستانی قوم کے جذبہ خدمت، عزم اور حوصلے کو سلام؛ محکمہ داخلہ کے آن لائن پورٹل پر شہریوں کا مثبت رسپانس سامنے آیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران 5200 سے زائد افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا لی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان کیساتھ مل کر چلنے کا اعادہ
رجسٹریشن میں نمایاں شہروں کی معلومات
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ جذبہ ایثار اور خدمت سے لبریز نوجوان بڑی تعداد میں بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ رجسٹریشن کروانے والوں میں فیصل آباد پہلے، بہاولپور دوسرے اور رحیم یار خان تیسرے نمبر پر ہے۔ اسی طرح لاہور چوتھے اور شیخوپورہ پانچویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا
سول ڈیفنس کے اقدامات
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس بخشی خانہ میں بم کی افواہ
مشکل حالات میں پاکستانی قوم کی یکجہتی
سیکرٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل کی گھڑی میں خود کو ایک باوقار اور متحد قوم ثابت کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چند روز قبل سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل جاری کیا تھا جس پر شہریوں کی جانب سے بھرپور رسپانس آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی رانا ضد پر اَڑ جائے تو رانی بھی اسے منا نہیں سکتی، میری کیا حیثیت ہے، دل پر پتھر رکھتے ہوئے کہا”قبول ہے۔ قبول ہے۔ قبول ہے“
امداد اور بحالی کے جاری کام
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی پر دن رات کام جاری ہے۔ سول ڈیفنس سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 24/7 فیلڈ میں سرگرمِ عمل ہے اور اب تک لاکھوں متاثرین، ان کی املاک اور مویشیوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا دورہ امریکہ دونوں ملکوں کے لیے سنگ میل ہے، شہزادی ریما
رضاکاروں کی خدمات اور فوائد
سول ڈیفنس متاثرین کو ریسکیو کر کے کھانا اور ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محفوظ شیلٹر بھی فراہم کر رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے تمام متعلقہ ادارے متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی اپنی صلاحیت اور قابلیت کے مطابق بطور رضاکار سیلاب متاثرین کی امداد کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قونصلیٹ جنرل اور بنگلہ دیش کے قونصلیٹ جنرل کے مابین دبئی میں ملاقات
رجسٹریشن کا عمل اور خصوصی تعریفی اسناد
پاکستانی قوم اپنے ہم وطنوں کی مدد کے اس عظیم مشن کا حصہ بن رہی ہے۔ شہری بطور ڈاکٹر، طبی عملہ، معلم، ریلیف کیمپ رضاکار، غوطہ خور، ویٹرنری ڈاکٹر، شیف، حجام، مکینک یا دیگر خدمات کیلئے رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ اس وقت سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔
رجسٹریشن کا جاری عمل
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ بطور رضاکار خدمات سرانجام دینے والوں کو خصوصی تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ یاد رہے کہ سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK اب بھی کھلا ہے اور شہری رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کروانے پر متعلقہ اضلاع میں سول ڈیفنس انتظامیہ شہریوں سے خود رابطہ کر رہی ہے۔








