ویوو نے پاکستان میں اپنی آنے والی V سیریز کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کا اعلان کردیا

عاطف اسلم کو ویوو V سیریز کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا
لاہور(پروموشنل ریلیز) معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنی آنے والی V سیریز کے لیے مشہور گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی دلکش آواز اور پرکشش شخصیت کے باعث عاطف اسلم ویوو V سیریز کی شاندار اسٹائل اور سپر اسٹار شخصیت کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قونصل جنرل آف ٹرکیہ کی صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے اہم ملاقات،سیاسی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
شراکت داری کی تفصیلات
یہ شراکت داری V سیریز کے جدید ڈیزائن، بہترین کیمرہ ٹیکنالوجی اور طاقتور کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے کی گئی ہے، جو عاطف اسلم کی جاندار شخصیت اور نوجوانوں میں ان کے مضبوط اثر و رسوخ کے ساتھ بخوبی میل کھاتی ہے۔ پاکستان کے سب سے زیادہ پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہونے کے ناطے، عاطف اسلم کا مداحوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے، جو انہیں ویوو کی آئندہ بڑی لانچ کے لیے ایک بہترین انتخاب بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران اور بشریٰ کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی کا بیان
ویوو کے ڈائریکٹر برانڈ اسٹریٹیجی، جناب محمد زُہیر چوہان نے شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا "ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ عاطف اسلم اب ویوو V سیریز کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ ان کی توانائی، صلاحیت اور متاثر کن سفر ہمارے برانڈ کی اقدار اور صارفین کو جدت اور اسٹائل کے ساتھ بااختیار بنانے کے ویژن سے بھرپور مطابقت رکھتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان: ڈاکووں کی سہولت کاری پر کچے کے تھانوں کے ایس ایچ اوز برطرف
عاطف اسلم کی خوشی کا اظہار
عاطف اسلم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ویوو ایک عالمی شہرت یافتہ برانڈ ہے جو جدت اور اسٹائل کے لیے جانا جاتا ہے۔ ویوو V سیریز کا حصہ بننا میری شخصیت کا عکس ہے کیونکہ میں مسلسل ترقی اور نوجوانوں کو متاثر کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ میں اس شراکت داری کا حصہ بن کر بے حد پرجوش ہوں اور اس برانڈ کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں جو نوجوانوں کے ساتھ گہرا تعلق رکھتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے
ویوو V60 کی متوقع لانچ
اس اعلان کے ساتھ ہی ویوو نے اپنی متوقع V60 لانچ کے لیے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے، جو جدید ترین امیجنگ ٹیکنالوجی اور پریمیم ڈیزائن کا شاندار امتزاج پیش کرے گی۔ اسمارٹ فون میں 50 MP ZEISS Super Telephoto Camera جیسی انقلابی خصوصیات شامل ہوں گی۔ یہ شراکت داری ویوو V سیریز کے ایک نئے اور دلچسپ باب کا آغاز ہے، جو پاکستان کے متحرک صارفین کے ساتھ برانڈ کے تعلق کو مزید مضبوط بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آج رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات
ویوو کے بارے میں
ویوو ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو صارفین کے لیے بہترین مصنوعات تیار کرتی ہے جن کی بنیاد یوزراوریئنٹڈ ویلیو پر رکھی گئی ہے۔ اس کے مرکزی شعبے اسمارٹ ڈیوائسز اور انٹیلیجنٹ سروسز ہیں۔ کمپنی کا مقصد انسانوں اور ڈیجیٹل دنیا کے درمیان ایک پل تعمیر کرنا ہے۔ ویوو اپنی منفرد تخلیقی صلاحیت کے ذریعے صارفین کو ایک زیادہ آسان اور جدید موبائل اور ڈیجیٹل زندگی فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بڑی خبر آگئی
ویوو کی بنیادی اقدار
ویوو کی بنیادی اقدار میں Benfen، صارف مرکوز سوچ، ڈیزائن پر مبنی ویلیو، مسلسل سیکھنے کا عمل اور ٹیم ورک شامل ہیں۔ ان اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے ویوو نے ایک پائیدار ترقیاتی حکمتِ عملی اپنائی ہے، جس کا مقصد ایک زیادہ صحت مند، پائیدار اور عالمی معیار کی کمپنی کے طور پر ترقی کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سارہ شریف قتل کیس: سوتیلی ماں ہی اصل ملزم قرار، پاکستانی نژاد والد کا عدالت میں بیان
مقامی ٹیلنٹ کی ترقی اور تحقیق
ویوو نے بہترین مقامی ٹیلنٹ کو یکجا کر کے اور ان کی ترقی کے ذریعے اعلیٰ معیار کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔ اس کے لیے کمپنی نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (R&D) سینٹرز کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کیا ہے جو شینزین، ڈونگ گوان، نانجنگ، بیجنگ، ہانگژو، شنگھائی، ژیان اور دیگر شہروں میں موجود ہیں۔ یہ مراکز جدید ترین کنزیومر ٹیکنالوجیز جیسے کہ 5G، مصنوعی ذہانت(AI)، انڈسٹریل ڈیزائن، امیجنگ سسٹم اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی میں رہائشی عمارت زمین بوس ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد ہلاک
انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ نیٹ ورک
ویوو نے ایک انٹیلی جنٹ مینوفیکچرنگ نیٹ ورک بھی قائم کیا ہے (جس میں ویوو کے مجاز نیٹ ورکس بھی شامل ہیں)، جو سالانہ تقریباً 200 ملین اسمارٹ فونز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران دونوں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
عالمی موجودگی
اب تک ویوو نے 60 سے زائد ممالک اور خطوں میں اپنی سیلز نیٹ ورک کو وسعت دی ہے، اور دنیا بھر میں 500 ملین سے زائد صارفین ویوو کو پسند کرتے ہیں۔ Benfen ایک اصطلاح ہے جو "صحیح کام کو صحیح طریقے سے کرنے کے رویے" کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ بالکل ویوو کے اس مشن کو بیان کرتی ہے جو سوسائٹی کے لیے قدر پیدا کرنے کے لیے وقف ہے۔
مزید معلومات کے لیے
ویوو کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں:
https://www.vivo.com/en/about-vivo/news