بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا 75 فیصد جگر ناکارہ ہونے کا انکشاف
امیتابھ بچن کی صحت کی صورتحال
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انکا 75 فیصد جگر ناکارہ ہو چکا ہے، وہ صرف 25 فیصد جگر کے ساتھ بھرپور زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے حالیہ واقعات کی تفتیش میں بین الاقوامی نیٹ ورکس ملوث ہونے کا انکشاف
بھارتی میڈیا کی معلومات
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں بھارتی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ صرف 25 فیصد صحت مند جگر کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ ان کا 75 فیصد جگر خراب ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے بیان کے بعد روسی ردِعمل: 728 ڈرونز کے ساتھ یوکرین پر سب سے بڑا فضائی حملہ کردیا
حفاظتی حادثہ اور بیماری
رپورٹس کےمطابق 82 سالہ امیتابھ بچن کی زندگی حوصلے اور جدوجہد کی ایک روشن مثال ہے، 1982ء میں فلم ’کُلی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے بعد انہیں خون کی منتقلی (بلڈ ٹرانسفیوژن) کی ضرورت پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: خرم شہزاد کو اہم ذمہ داری مل گئی
ہیپاٹائٹس بی وائرس
اسی دوران وہ ہیپاٹائٹس بی وائرس کا شکار ہوئے، جو خون کے ذریعے ان کے جسم میں داخل ہوا۔ امیتابھ کو اس بیماری کا علم کئی سال بعد 2005ء میں ہوا، جب تک ان کا 75 فیصد جگر ناکارہ ہو چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لئے پاکستانی امداد کی پہلی کھیپ کوالالمپور پہنچ گئی
زندگی کی جدوجہد اور مثبت سوچ
آج امیتابھ بچن صرف 25 فیصد جگر کے ساتھ نہ صرف زندگی گزار رہے ہیں بلکہ بھرپور انداز میں فلموں، ٹی وی شوز اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک ہیں۔ ان کی صحت مندانہ زندگی کا راز سخت ڈسپلن اور مثبت سوچ کو قرار دیا جاتا ہے۔
حوصلہ اور امید کا پیغام
اداکار خود بھی کہہ چکے ہیں کہ جب تک زندگی ہے، جدوجہد جاری رہے گی۔ ان کا یہ جملہ کئی لوگوں کے لیے حوصلہ اور امید کا پیغام بن چکا ہے۔








