طیارے تباہ کروانے اور جنگ ہارنے کے بعد کہتے ہیں کہ کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات کا تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ جو قوم اخلاقی پستی کا شکار ہوتی ہے وہ کھیل میں سیاست لے آتی ہے۔ چھ جہاز گر گئے، جنگ بھی ہار گئے، اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مزید 4 اضلاع میں پتنگ بازی کے سامان کی تیاری کی اجازت دے دی
قومی پیغام امن کمیٹی کا اجلاس
قومی پیغام امن کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ خفت مٹانے کے لیے ایسا کرتے ہیں۔ جیسے بھی حالات ہوں، اسپورٹس مین اسپرٹ زندہ رہنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے جاسوسی کے خطرے کے باعث چینی ساختہ گاڑیاں واپس لے لیں
ریفری کے حوالے سے سوالات
صحافی نے سوال کیا کہ کیا آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ پورا کرکے ریفری کو ہٹا دیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ یہ تو محسن نقوی ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ میرے خیال میں میچ ریفری کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، اسے بطور ریفری ہی ایکٹ کرنا چاہیے تھا۔ آگے جو بھی ہوگا، اس کا پی سی بی فیصلہ کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویوو V70 5G، 50 میگاپکسل ZEISS سپر ٹیلی فوٹو کیمرہ کے ساتھ پاکستان میں متعارف
دہشت گردی پر تبصرہ
دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا سہولت کار بھی دہشت گرد ہے۔ جو کسی دہشت گرد کو پناہ دیتا ہے وہ بھی دہشت گرد ہے۔ قوم 90 ہزار جانوں کا نذرانہ دے چکی ہے، سہولت کاروں کا تعلق چاہے کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت سے ہو، وہ بھی قابل گرفت ہیں۔
دہشت گردوں کا مذہب
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، یہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ امن ضرور قائم ہوگا، جو اسکولوں میں معصوم بچوں کو نہیں بخشتے، ان کا کوئی دین یا مذہب نہیں ہے۔ جو پاکستان اور پاکستانی ریاست کے خلاف ہیں، ان کے سہولت کار بالکل دہشت گرد ہیں، اس پر سب متفق ہیں۔








