ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس، عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کی معافی
اسلام آباد (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں مبینہ اغوا اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کی جانب سے اللہ کی رضا کیلئے معاف کرنے کے بیان کے بعد عدالت نے ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا
عدالتی کارروائی کی تفصیلات
دوران سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عامرضیا کی عدالت میں تفتیشی افسر محمد اسحاق نے بتایا کہ سامعہ حجاب نے ملزم کو معاف کردیا ہے، ان کی جانب سے میں گواہی دیتا ہوں، اس پر عدالت نے حکم دیا کہ مدعیہ خود یا ان کی فیملی کا کوئی ممبر عدالت میں آکر بیان دے۔ اس پر سماعت میں وقفہ کیا گیا اور وقفے کے بعد ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال میں دھرابی کے مقام پر بنایا گیا چھوٹا ڈیم ٹوٹ گیا
معاملے کا حل اور احکامات
اس موقع پر جج کی جانب سے ٹک ٹاکر سے استفسار کیا گیا کہ کیا آپ کا معاملہ حل ہو گیا ہے؟ کیا اس کیس کی مزید پیروی کرنا چاہتی ہیں؟ اس پر سامعہ حجاب نے جواب دیا کہ جی ہمارا معاملہ طے ہوگیا ہے اور میں اپنا کیس واپس لیتی ہوں، مجھے ملزم کی ضمانت اور بریت پر کوئی اعتراض نہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ملزم حسن زاہد کی ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی
صآلح کے بارے میں سوالات
عدالت پیشی پر سامعہ حجاب سے ملزم کو معاف کرنے پر سخت کیے گئے، تاہم انہوں نے صلح کے حوالے سے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ بعد ازاں اپنے ایک بیان میں ڈیل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سامعہ حجاب نے کہا کہ میں نے اپنے حق کیلئے آواز بلند کی اور 75 فیصد عوام نے میرا ساتھ دیا لیکن صرف 25 فیصد عوام ایسی ہیں جو مجھے ہی تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں۔
معافی کی وجوہات
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ سوال کررہے ہیں کہ میں نے حسن زاہد کو معاف کرنے کیلئے کتنے پیسوں میں ڈیل کی اور کیا اب مجھے اس سے خطرہ نہیں؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ حسن کے والدین نے میرے گھر آکر معافی مانگی جس کی وجہ سے میں نے اسے معاف کردیا۔








