فلمی اداکارہ کا طلاق فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
طلاق کا منفرد اعلان
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کے ذریعے طلاق کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی فوج میں بغاوت: جوابی بغاوت اور فوجی افسران کے درمیان اقتدار کی جنگ کی کہانی
فوٹو شوٹ کی تفصیلات
اداکارہ شالنی نے ایک لال رنگ کا جوڑا زیب تن کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، شہر سے 56غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا
نیا آغاز
انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا۔ طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے انہوں نے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے امریکہ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی احتجاج کا شیڈول جاری کردیا
پیغام برائے خواتین
شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا بہتر فیصلہ ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی عورت کے لیے طلاق کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ یہ زندگی میں ایک نیا اور مثبت موڑ ہو سکتا ہے۔
شادی کی تفصیلات
اداکارہ شالنی نے 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ انہوں نے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی.








