لاہور میں سوتیلی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بھارت نوازی کا پول کھول دیا
واقعے کی تفصیلات
پولیس کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی۔ عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی طبعیت خراب ہو گئی
ملزم کی دھمکیاں
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں بھارت سے ایسا کوئی خطرہ نہیں کہ جس کا مقابلہ نہ کرسکتے ہوں: شاہد خاقان عباسی
مقدمے کا اندراج
ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
عورتوں اور بچوں کے حقوق کا تحفظ
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔








