انسانی اسمگلرز نے جعلی فٹبال ٹیم بنا کر سیالکوٹ سے جاپان پہنچا دی
سیالکوٹ سے جعلی فٹبال ٹیم کی جاپان آمد
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق 22 افراد پر مشتمل جعلی فٹبال ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی شہری کا سابقہ محبوبہ سے لیا گیا قرض 24 سال بعد واپس کرنے کیلئے انوکھا اقدام
جعلی دستاویزات کی دریافت
ایف آئی اے نے بتایا کہ دستاویزات جعلی ثابت ہونے پر جاپان نے تمام افراد کو واپس ڈی پورٹ کردیا اور اسکینڈل میں ملوث ملزم ملک وقاص کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی
مقدمہ درج اور مزید تفصیلات
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ EFIA کے مطابق تمام افراد کو فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرح تربیت دی گئی، ملزم نے 22 افراد سے فی کس 40 لاکھ روپے وصول کیے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے، جیل میں ان کی لیونگ کنڈیشن اے ون ہے، رانا ثنا اللہ
جعلی دستاویزات کی تیاری
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے فٹ بال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن دستاویزات بنائیں۔ جعلی دستاویزات کے مطابق ملزمان کے جاپان میں فٹ بال میچ شیڈول تھے، ملزم نے وزارت خارجہ کے جعلی کاغذات بھی تیار کیے تھے۔
ایئرپورٹ پر پکڑے جانے کا واقعہ
22 افراد نے فٹ بال ٹیم کے روپ میں سیالکوٹ ایئرپورٹ سے فلائی کیا، جاپان ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پکڑی گئیں۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ جنوری 2024 میں بھی جعلی فٹبال ٹیم میں 17 افراد کو جاپان بھجوایا تھا۔








