بھارتی کرکٹرز پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ رابطے اور تصاویر لینے سے بھی ہچکچا نے لگے
بھارتی کرکٹرز کا پاکستانی نیٹ بولرز سے گریز
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ رابطے اور تصاویر لینے سے بھی ہچکچا رہے ہیں بلکہ مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ
بھارتی کپتان کی تصویر کا تنازع
یہ رویہ اس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے شدید ردعمل دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں معدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم جاری، پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب
پریکٹس کے دوران پابندیاں
دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں بھارتی ٹیم پریکٹس کیلئے پہنچتی ہے تو متحدہ عرب امارات میں مختلف کلبس سے کھیلنے والے کھلاڑی بولنگ کرانے آتے ہیں جن پر بھارتی ٹیم انتظامیہ نے پابندی لگا دی ہے کہ اپنے سمارٹ فونز سے پلئیرز کی تصویر نہ لی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کس نے پولیس کو اختیار دیا کہ لوگوں کو گنجا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں؟ لاہور ہائیکورٹ
اسمارٹ فونز کی ضبطی
دبئی میں بھارتی ٹیم انتظامیہ نے نہ صرف نیٹ بولرز پر سمارٹ فونز استعمال کرنے پر پابندی لگائی ہے بلکہ پریکٹس کرانے والے پلیئرز کے سمارٹ فونز بھی بھارتی ٹیم انتظامیہ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے۔ جب ٹیم پریکٹس ختم کرتی ہے تو سامان پیک کرنے کے بعد نیٹ بولرز کو سمارٹ فون واپس کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ کسی قسم کی تصاویر یا دوستانہ گفتگو سے اجتناب کریں۔ آئی سی سی اکیڈمی کے ذرائع کے مطابق نیٹ سیشن میں مختلف ممالک کے بولرز شامل ہوتے ہیں جن میں پاکستان، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت کے کھلاڑی شامل ہیں، اور ماضی میں تصاویر کھینچنا معمول کی بات رہی ہے۔
ماضی کے واقعات
گزشتہ چیمپئنز ٹرافی دبئی لیگ میں پاکستانی نیٹ بولرز نے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی لی تھیں، مگر اب بھارتی بورڈ کے دباؤ کے تحت کھلاڑیوں کا رویہ بدل گیا ہے۔








