عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات چیت صرف بڑوں سے ہوگی، جن کے پاس اختیارات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم
میڈیا سے گفتگو
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں طاقتوروں سے مذاکرات کے لیے تیار ہوں، یہ ہم سیاسی لوگوں کو عمران خان سے ملاقات کرنے دیں گے تو ہی کوئی راستہ نکلے گا۔ میں جب وزیر اعلیٰ بنا تو آتے ہی کہا تھا کہ ہمیں افغانستان کی قیادت کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں، تو انہوں نے کہاکہ یہ آپ کا کام نہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے تم خود کرلو۔
یہ بھی پڑھیں: ہم بھارت سے جنگ جیتنے کے باوجود امن کی بات کرتے ہیں: بلاول بھٹو
عمران خان سے ملاقات کی کوششیں
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کچھ عرصے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہورہی، وہ کئی بار عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
تویٹر بیان
"بات بڑوں سے ہوگی"
عمران خان مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن بات اُن سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے: علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/OxjKMeBhFm— WE News (@WENewsPk) September 16, 2025








