نیدرلینڈز کے فاسٹ باؤلر ویوین کنگما پر اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر پابندی عائد

ویوین کنگما پر پابندی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) – آئی سی سی نے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر نیدر لینڈز کے فاسٹ باؤلر ویوین کنگما پر پابندی لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مسجد کے قریب دھماکہ
پابندی کی تفصیلات
ویوین کنگما کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر تین ماہ کی پابندی لگائی گئی ہے۔ ان پر پابندی کا اطلاق 15 اگست سے ہو گا۔ ویوین کنگما نے ریکریئشنل منشیات استعمال کیں جو آئی سی سی کے قوانین کے خلاف ہیں۔ ویوین کنگما نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ منشیات مقابلوں کے دوران استعمال نہیں کی۔
ڈوپ ٹیسٹ کی تاریخ
خیال رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ لیگ ٹو کے دوران ویوین کنگما کا سیمپل لیا گیا تھا۔