جواء ایپ کی تشہیر اور منی لانڈرنگ کا الزام، بھارت کے مشہور کرکٹرز اور اداکاروں کو نوٹس جاری

موارد طلبی کا اعلان

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آن لائن سٹے بازی (جوا) ایپ کی تشہیر کے معاملے میں مشہور سابق بھارتی کرکٹرز اور اداکاروں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کھلاڑیوں پر انتہائی عجیب پابندی لگا دی

مشہور شخصیات کی پیشی کی تاریخیں

بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق کرکٹرز رابن اتھپا اور یوراج سنگھ اور اداکار سونو سود کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ ای ڈی حکام کے مطابق رابن اتھپا کو 22 ستمبر، یوراج سنگھ کو 23 ستمبر اور سونو سود کو 24 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ معاملہ مبینہ طور پر غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBet سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شبمن سے بریک اَپ کرنیوالی سارہ کو بالی ووڈ اداکار نے چھوڑ دیا

سابق کرکٹرز کی پہلے کی پوچھ گچھ

اس سے قبل ایجنسی نے سابق کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون سے بھی پوچھ گچھ کی تھی۔ ٹی ایم سی کے سابق ایم پی اور اداکارہ ممی چکرورتی کا بیان پیر کو ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بنگالی اداکار انکش ہزارا بھی منگل کو ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار

اداکارہ کی طلبی

ذرائع کے مطابق اداکارہ اور 1xBet کی انڈیا کی برانڈ ایمبیسیڈر اروشی روتیلا کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئیں۔

تحقیقات کے نتائج

تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوئے کی مبینہ غیر قانونی ایپس سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔ کمپنی کے مطابق، 1xBet ایک عالمی شہرت یافتہ جوئے کی ایپ ہے جو جوئے کی صنعت میں گزشتہ 18 سالوں سے کام کر رہی ہے اور اس کی ویب سائٹ اور ایپ 70 زبانوں میں دستیاب ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...