وزیراعلیٰ مریم نواز سے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کی ملاقات
پاکستان کی جامع ویٹ پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پہلی جامع ویٹ پالیسی بنانے کے لیے صوبوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز سے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور: پولیس آپریشن روکنے کیلئے ڈاکوؤں نے 7 افراد کو اغوا کر لیا
سیلاب متاثرین کے لیے خدمات
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی سیلاب متاثرین کے لئے انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ باہمی ملاقات میں ویٹ پالیسی پر مفصل تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کو کھربوں کا نقصان، انڈسٹری میں منفی گروتھ، حکومت نے ریکارڈ توڑ دیئے : شبلی فراز
گندم کے سٹریٹجک ذخائر
اس موقع پر پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کے بعد اگلے سال کے لئے گندم کے سٹریٹجک ذخائر بہتر کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ویٹ مینجمنٹ سٹریٹجی اور روڈ میپ پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
گندم کی پیداوار میں اضافہ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔








