بین الاقوامی وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ، بدھ مت کے پادریوں کی نایاب نوادرات کا معائنہ

بین الاقوامی وفد کا لاہور میوزیم کا دورہ
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بدھ مت کے پادریوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی وفد نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا اور گندھارا تہذیب سے وابستہ نایاب نوادرات کا معائنہ کیا۔ وفد کے ارکان نے میوزیم میں بدھ مت تہذیب و ثقافت سے متعلق نایاب اور قدیم نوادرات، مجسمے، فن پارے اور تاریخی اشیاء کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے بھارتی فلمساز کرن جوہر کو بڑی پیشکش کر دی
بت پرستی اور روحانی تجربات
دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور میوزیم عاصم رضوان نے وفد کو بدھ مت دور کی اشیاءکی تاریخ، ان کے پس منظر اور اہمیت کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفد کے پادریوں نے ’’فاسٹنگ بدھا‘‘ کے تاریخی مجسمے کے سامنے مراقبہ بھی کیا اور اسے اپنی روحانی وابستگی اور بدھ مت ورثے سے گہری جذباتی تعلق کا اظہار قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سالمیت کو خطرہ ہوا، تو جوہری ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں، روسی صدر کی امریکہ کو تنبیہ
نوادرات کی اہمیت اور ثقافتی ورثہ
بدھ مت پادریوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میوزیم میں موجود نوادرات جنوبی ایشیاءکے عظیم ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں جو نہ صرف بدھ مت تہذیب کی شان ہیں بلکہ برصغیر کی قدیم تاریخ کا قیمتی سرمایہ بھی ہیں۔
ثقافتی ورثے کی حفاظت
انہوں نے حکومت پنجاب اور لاہور میوزیم کی انتظامیہ کی جانب سے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کاوشیں دنیا کے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ دورے کے اختتام پر وفد کے اراکین نے پاکستان کے عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔