پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان

ایشیا کپ کا فیصلہ زیرغور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچ کے تنازع کے بعد ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: موسم سرما میں سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی
پی سی بی کی وضاحت
ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ایشیا کپ کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
ہینڈ شیک تنازع
یاد رہے کہ پاکستان نے پاک بھارت میچ میں ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔