پی آئی اے منافع بخش ادارہ بن گیا
قومی ائیر لائن کی کامیابی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ائیر لائن (پی آئی اے) منافع بخش ادارہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا پیسوں کے لین دین کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا
منافع کا ریکارڈ
تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 11.5 ارب روپے منافع کمایا جو 2004 کے بعد پہلا منافع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2026 میں چین کی ڈیزائن کردہ پہلی آبدوز پاک بحریہ میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
قبل از ٹیکس منافع
پی آئی اے جو پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا حصہ ہے، اس نے جنوری سے جون تک کے 6 ماہ میں قبل از ٹیکس 11.5 ارب روپے (40.64 ملین ڈالر) کا منافع ریکارڈ کیا۔
خالص منافع کی معلومات
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ادارے کا خالص منافع 6.8 ارب روپے رہا ہے۔








