ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ، پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے، ارشد ندیم کی قوم سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان اور بھارت کا مقابلہ
ٹوکیو (آئی این پی) پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آج (بدھ کو) آمنے سامنے ہوں گے۔ اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر کر دی
ایونٹ کی تفصیلات
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔ کوالیفائنگ راونڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم کی قوم سے اپیل
ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں جس طرح پوری قوم نے سپورٹ کیا، اسی طرح اب اس ایونٹ کیلئے بھی مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت کی ہے، پوری کوشش کروں گا کہ ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کروں۔