ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق

تہران میں گیس دھماکہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم نے انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
دھماکے کی تفصیلات
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کا صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ کے چچا ملک امتیاز بھرتھ کے انتقال پر اظہار افسوس
نقصان کی شدت
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
تحقیقات کا آغاز
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔