ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
تہران میں گیس دھماکہ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی رہائشی عمارت میں گیس کے دھماکے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمر ایوب نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
دھماکے کی تفصیلات
ایرانی میڈیا کے مطابق گیس دھماکا ایرانی شہر ہواز کی رہائشی عمارت میں ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کراچی بار عامر وڑائچ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کا تشدد
نقصان کی شدت
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان ہوا اور عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔
تحقیقات کا آغاز
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔








