تربت: وزیر داخلہ محسن نقوی کی شہید کیپٹن وقار اور جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت

وفاقی وزیرداخلہ کا تربت کا دورہ
تربت(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی تربت میں فرنٹیئر کور ساؤتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے اور شہید جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں خود سوزی کرنے والے ملازم کی 2 بیواؤں کو نجی کمپنی نے ادائیگی کردی
نماز جنازہ میں شمولیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان نے ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی شریک ہوئے، جنہوں نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد و خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور: والدین بچے کو گاڑی میں بھول گئے، بچے دم گھٹنے سے جاں بحق
دعائیں اور خراج عقیدت
محسن نقوی اور آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز نے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی اور شہداء کے جسد خاکی کو کندھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 5افراد جاں بحق
شہداء کی قربانیوں کا اعتراف
وفاقی وزیر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کیپٹن وقار احمد اور جوانوں نے فرض کی راہ میں قیمتی جانیں نچھاور کر کے اعلیٰ مثال قائم کی۔ قوم شہداء کی لازوال قربانیوں کا قرض نہیں اتار سکتی، شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہداء اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی صحافی ارناب گوسوامی کو بڑا جھٹکا، جھوٹی خبریں چلانا بہت مہنگا پڑ گیا
شہداء کے خاندان کا ذکر
انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، قوم ہمیشہ ان کی مقروض رہے گی۔
سکیورٹی فورسز کا عزم
اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔