اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی عمران خان سے تفتیش، بانی نے سوشل میڈیا اکاونٹس چلانے والے شخص کی شناخت بتانے سے صاف انکار، مریم نواز خان کا دعویٰ
تفتیش کا پس منظر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی مریم نواز خان نے کہاہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کے دوران سوشل میڈیا اکاونٹ ہینڈل کرنے والی شخصیت کے بارے میں معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کافی سخت جوابات دیئے ۔
یہ بھی پڑھیں: شعلے سے برفی تک: بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں پر نقل کے الزامات کا سبب کیا ہے؟
عمران خان کی جوابی ردعمل
صحافی مریم نواز خان کے مطابق عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے!
یہ بھی پڑھیں: کچہری میں پیشی کے دوران ملزم کا سر اپنی گود میں رکھ کر دبانے والا انوکھا پولیس اہلکار، ویڈیو
اہم سوالات
سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟ جس پر عمران خان نے نفی میں جواب دیا، اگلا سوال ہوا کہ کیا یہ موساد، سی آئی اے یا بھارتی خفیہ ایجنسی را چلا رہی ہے؟
عمران خان کی شدید تنقید
اس سوال پر عمران خان نے مشتعل ہو کر کہا: "موساد سے کون رابطے میں ہے اچھی طرح جانتے ہو، جبران الیاس تم سے سب سے زیادہ محب وطن ہے، اور اکاونٹس کون آپریٹ کرتا ہے یا کیسے ہوتے ہیں نہیں بتاوں گا ورنہ وہ شخص اغواء ہو جائے گا!"
اہم: عمران خان سے اڈیالہ میں تفتیش، جواب میں مشتعل جوابات آئے!
عمران خان سے اڈیالہ جیل میں این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے سوشل میڈیا اکاونٹس بارے سوالات کیے، عمران خان جواب میں غصہ ہوئے اور سخت جوابات دیے!
سوال ہوا کہ کیا آپ کے اکاونٹس غیر ملکی شہری جبران الیاس چلاتا ہے؟… pic.twitter.com/DNJyv8A7tC— Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) September 16, 2025








