اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کا معاملہ ؛علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی

راولپنڈی میں انڈوں سے حملہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اڈیالہ جیل کے باہر انڈوں سے حملے کے معاملے میں علیمہ خان نے مقدمے کے اندراج کے خلاف 22اے کی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست کا معاملہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، یہ درخواست ایڈیشنل سیشن جج فرحت جبیں کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔ علیمہ خان کی دائر کردہ 22اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔