بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی ؛جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے درخواست پر سماعت نہ ہوسکی

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت منسوخ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا پیغامات پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت نہیں ہو سکی۔
درخواست کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری نے دائر کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔