نوجوانوں کے لیے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آگئیں۔

نوجوانوں کے لئے خوشخبری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پولیس نے نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے ’ سب انسپکٹرز‘ کی اوپن میرٹ پر بھرتی کا اشتہار جاری کر دیا ہے، اہلیت پر پورا اترنے والے امیدوار پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا
بھرتی کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پی پی ایس سی کی ویب سائٹ پر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 2 اکتوبر 2025 ہے، مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 300 سب انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ اپلائی کرنے کے لئے کم سے کم اہلیت سکینڈ ڈویژن میں گریجوایشن ہے، لڑکوں کے لئے قد کی اہلیتی 5 فٹ 7 انچ جبکہ لڑکیوں کے لئے 5 فٹ 2 انچ ہے۔
سوشل میڈیا پر اعلان
نوجوانوں کیلئے خوشخبری۔۔۔پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی آسامیاں مشتہر کر دی گئیں۔
پنجاب پولیس میں صوبہ بھر کیلئے سب انسپکٹر کی آسامیاں بذریعہ پنجاب پبلک سروس کمیشن مشتہر کر دی گئی ہیں۔ مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے امیدواران پی پی ایس سی ویب سائٹ وزٹ کریں اور 02 اکتوبر 2025 تک… pic.twitter.com/iZzncuIvgl— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) September 17, 2025