بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

دہشت گردوں کے حملے ناکام
بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلویز بلال اظہر کیانی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی کی ابو ظہبی میں ملاقات
بنوں میں حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی کو نشانہ بنایا، تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے میریان تھانے پر حملہ کیا، جسے 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔ میریان میں مزنگ چوکی پر بھی درجنوں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جہاں فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کراچی کے لیے بڑے سولر منصوبے کی منظوری دے دی
حملے کے نتائج
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔ دہشت گردوں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہوگئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں ڈیلیوری بوائے نے سڑک کنارے پڑا تکیہ دیکھ کر خاتون کی زندگی بچا لی
کرک میں حملے کی کوشش
کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈی پی او کرک کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کا کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعے پر تعزیت کا اظہار
بلوچستان میں حملے کے واقعات
دوسری جانب رات گئے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں دہشت گردوں نے پولیس لائنز اور ملحقہ لیویز تھانے پر حملہ کر دیا، جس میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔