یوٹیوب میں پیسے کمانے کے خواہشمند صارفین کے لیے نئے ذرائع متعارف
یوٹیوب کی نئی خصوصیات
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول مزید آسان بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کی ونڈ شیلڈ پھر ٹوٹ گئی، طیارہ کس ملک میں گراؤنڈ ہو گیا؟ جانیے
کمپنی کا اعلان
نیویارک میں میڈ آن یوٹیوب نامی ایونٹ کے موقع پر کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے کمانے کے نئے ذرائع کا اعلان کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اب صارفین برانڈ ڈیلز اور یوٹیوب شاپنگ پروگرام سے مزید پیسے کما سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال، نماز جنازہ میں مجیب الرحمن شامی، خواجہ سعد رفیق اور حافظ نعیم الرحمان سمیت اہم شخصیات کی شرکت
نئے ٹیکنالوجی فیچرز
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے پراڈکٹ ٹیگ کے لیے ویڈیوز میں آٹو ٹائم اسٹیمپس اور آٹو آئٹمز (اہل اشیا کے لیے) ٹیگنگ کو متعارف کرایا ہے۔ جبکہ شارٹس کے لیے بھی ایک نیا برانڈ لنک فیچر یوٹیوب کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی ماڈل نتاشا پال بھارت میں گرفتار
برانڈ سپانسرشپ کا موقع
برانڈ سپانسر شپ کے لیے نئی حکمت عملی سے صارفین کو طویل ویڈیوز میں برانڈز کو شامل کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ جب کسی برانڈ سے معاہدہ مکمل ہو جائے گا تو صارفین سپانسر شپ کو ویڈیو سے ہٹا کر اس سلاٹ کو کسی اور برانڈ کو فروخت کرسکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر کی آزمائش اگلے سال کے شروع میں محدود صارفین میں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے حکام نے پرانی بوگیوں کو رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کے بعد جدید ٹرین کہہ کر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے افتتاح کروا دیا
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال
کمپنی کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی سسٹم کو استعمال کرکے صارفین کو ویڈیو میں کسی پراڈکٹ کا حوالہ دینے کے لیے بہترین لمحے کا انتخاب کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اور خودکار طور پر پراڈکٹ ٹیگ کو اس ٹائم پر دکھایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طلباءاوراساتذہ کا قومی اسمبلی کادورہ، اراکین کا ڈیسک بجا کر استقبال
خصوصیات کی دستیابی
یوٹیوب نے بتایا کہ یہ فیچر رواں سال کے آخر تک صارفین کو دستیاب ہوگا۔ شارٹس بنانے والے صارفین بہت جلد کسی برانڈ سائٹ کے لنک کو ویڈیو میں ایڈ کرسکیں گے، جس سے ناظرین کے لیے پراڈکٹس کو تلاش کرنا اور خریدنا آسان ہو جائے گا۔ اس سے صارفین برانڈ پارٹنرز کو نتائج دکھا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگ خود لذتی اور آن لائن سیکس کے ذریعے مشکل جذبات سے چھٹکارا کیوں حاصل کرتے ہیں؟
برندز کے ساتھ نئی شراکت داری
یوٹیوب نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس کی جانب سے بہت جلد برانڈز کو ایسے صارفین کے بارے میں بتایا جائے گا جو کریٹیر پارٹنر شپ کے لیے بہترین ہوں گے۔ یہ گوگل ایڈز (ads) میں ایک ٹیب ہے جس سے برانڈز کو کریٹیرز سے رابطے میں مدد ملتی ہے۔
یوٹیوب شاپنگ پروگرام کی توسیع
مزید براں یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب شاپنگ پروگرام کو مزید صارفین اور مارکیٹوں بشمول برازیل میں توسیع دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ گزشتہ 4 برسوں کے دوران اس کی جانب سے صارفین، آرٹسٹس اور میڈیا کمپنیوں کو 100 ارب ڈالرز سے زائد ادا کیے گئے ہیں۔








