بنکاک ائیرپورٹ پر چینی خاتون مسافر کو مبینہ طور پر چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا

بنکاک ائیرپورٹ پر واقعہ
بنکاک (ویب ڈیسک) بنکاک ائیرپورٹ پر چینی خاتون مسافر کومبینہ طورپر چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا لیکن جوان نے اس الزام کی تردید کی جبکہ خاتون اپنے موقف پر ڈٹی رہی اور آخر تک معذرت قبول کرنے سے بھی انکاری رہی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا وہ ٹیکس جسے پیپلز پارٹی نے ماننے سے انکار کر دیا
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
تفصیل کے مطابق سوشل سائٹ "ریڈاٹ" پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ لکھا گیا کہ بنکاک ائیرپورٹ پر چینی خاتون مسافر کومبینہ طورپر چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کو چند مردوں نے پکڑ رکھا ہے جس دوران چھڑانے کی کوشش میں اس کی شرٹ بھی پھٹ گئی۔ خاتون اپنا الزام بار بار دہراتی رہی اور کہتی کہ "اس نے میرے جسم کو چھوا ہے، پولیس کو بلائیں" لیکن انگریزی سے نابلد شہری نہ صرف اس الزام کی تردید کرتا رہا بلکہ پولیس نہ بلانے کے لیے بھی منت کرتا رہا۔ بالآخر ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کو مداخلت کرنا پڑی۔
A Chinese passenger was groped by a Pakistani man at Bangkok airport
by u/EsperaDeus in PublicFreakout
نوجوان کا مؤقف
نوجوان نے بتایا کہ میرا نام احسن ہے اور میں پاکستانی ہوں، "میں نے نہیں چھوا، معذرت چاہتا ہوں" لیکن خاتون نے معذرت قبول کرنے سے انکار کردیا اور موقف اپنایاکہ "مجھے تکلیف پہنچی، ہمیں معافی نہیں چاہیے" اور ویڈیو ختم ہوجاتی ہے۔ لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر تک معذرت قبول ہوئی یا پھر نوجوان کو پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑا۔