راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
مقدمہ درج
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج کر لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مقدمہ اقدام قتل، اغوا اور کار سرکار میں مداخلت سمیت 13 دفعات کے تحت درج کیا گیا، مقدمہ سب انسپکٹر قیصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر متن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر بانی کو جیو مینوئل سے ہٹ کر غیرمعمولی سہولیات دی گئیں۔ جیل میں ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ریاست کیخلاف تشدد پر اکسایا، بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو پرتشدد ہجوم کی قیادت کرنے پر مجبور کیا۔
ریاست مخالف منصوبہ بندی
ریاست مخالف منصوبہ بندی میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 مقامی رہنما نامزد کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق مظاہرین نے فائرنگ کے علاوہ پیٹرول بموں کا استعمال بھی کیا، پرتشدد مظاہرین نے ایک کانسٹیبل کو اغوا، 5 کو شدید زخمی کیا۔