وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ اور سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مادھوری کی خوبصورتی دیکھ کر اپنا منہ جلا لیا تھا: اجے دیوگن
تعزیت کی تقریب
وہ تعزیت کے لیے مرحومہ کے اہل خانہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچیں اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری شازیہ کامران بھی وزیر اطلاعات کے ہمراہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کپتان بھی آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست سے دستبردار
ماں کا سایہ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ماں کا سایہ زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے اور اس کا نعم البدل کوئی نہیں۔ والدہ کی جدائی اہل خانہ کے لیے ناقابلِ تلافی صدمہ ہے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
حکومت پنجاب کی حمایت
عظمی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب غم کی اس گھڑی میں فیضان بنگش اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔








