ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں شنوائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات میں تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ ریمارکس دیے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان
قوانین کے قیام میں تاخیر
سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ "5 ماہ ہوگئے، آپ لوگوں سے تقرری کے رولز نہیں بنے۔"
عدالتی عملے کی پیشکش
انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری ہائی کورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے۔ شاید عدالتی عملہ آپ کو دے دیتے ہیں جو ایک رات میں رولز بھی بنا لے اور دستخط بھی کروا لے۔"








