کراچی پولیس نے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
کراچی میں پولیس کا کریک ڈاؤن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرہ اصغر کیس: اداکارہ سے ان کے آخری ایام میں کون کون رابطے میں رہا؟
ملزم کی گرفتاری
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی آرمی چیف نے جنگ کے دوران ایران میں خفیہ کارروائیوں سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا
چوری شدہ سامان کی برآمدگی
گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔
قانونی کارروائی اور تفتیش
پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔








