میں اپنی اہلیہ کے دوسرے شوہر ہوں: شاہد کپور کا حیران کن انکشاف

شاہد کپور کا حیران کن انکشاف
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی میرا راجپوت کے دوسرے شوہر ہیں جس کے بعد مداح کافی حیران ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک سرد جنگ کی ذہنیت ترک کردیں، چین اور روس کا مشترکہ بیان
سوشل میڈیا پر فیملی کی جھلک
شاہد کپور اکثر اپنی فیملی لائف کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں، اس بار بھی انھوں نے ایسا ہی کچھ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ وہ ہوائی جہاز میں اپنی اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ محو سفر ہیں جس میں انھوں نے خود کو ’دوسرا شوہر‘ قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان کو بھی ڈی کمپنی نے قتل کی دھمکی دیدی۔
مزاحیہ وڈیو کا پس منظر
انسٹاگرام سٹوریز پر ’فرضی‘ کے اداکار نے یہ ویڈیو مذاق کے طور پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا ان کے ساتھ والی سیٹ پر براجمان ہیں اور اپنے فون کے ساتھ کافی مصروف نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا بھارتی طیارہ گرنے سے 242 مسافروں کی ہلاکت پر دکھ اور افسوس کا اظہار
غیر معمولی کیپشن اور موسیقی
اس دوران شاہد بور ہورہے ہیں یا اپنی اہلیہ کو فون میں مصروف دیکھ کر زچ ہورہے ہیں، اسی مناسبت سے وہ مزاحیہ منہ بناتے ہوئے ویڈیو میں میرا کے فون سے تھوڑے جیلس لگ رہے ہیں۔ شاہد نے انسٹاگرام کی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنی بیوی کے دوسرے شوہر ہیں کیونکہ ان کی بیوی ان سے کہیں زیادہ توجہ اپنے موبائل فون کو دیتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے ویڈیو کو اور مزاحیہ بنانے کے لئے کشور کمار کا مشہور گانا ’مجھے میری بیوی سے بچاو‘ بھی بیک گراونڈ میں لگایا ہوا ہے۔
آنے والی فلم کا ذکر
خیال رہے کہ شاہد کپور کو ان کے مداح آنے والی فلم دیوا میں ایک نئے ل±ک میں دیکھیں گے جس میں ان کے مقابل پوجا ہیج ہیں، اگلے سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔