ارشد ندیم نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستانی ایتھلیٹ کی کامیابی
ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش نے 1971 کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی
کوالیفائنگ راؤنڈ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس جیولین تھرو کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ انہوں نے تیسری باری میں 85.28 میٹر کی تھرو کی، جبکہ اس سے قبل دوسری تھرو میں 74.17 میٹر اور پہلی تھرو میں 76.99 میٹر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کے ٹینک میں دم گھٹنے سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے
مقابلہ اور حریف
اس سے قبل بھارت کے نیرج چوپڑا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر کی تھرو کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا الگ الگ گروپس میں شامل ہیں، اور ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے دو ایتھلیٹس موجود ہیں۔
فائنل کا شیڈول
فائنل راؤنڈ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔








