ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والا میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گیا ، عامر میر

ایشیا کپ میں میچ کی تاخیر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میر نے بتایا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والا میچ ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
ڈیڈ لاک برقرار
واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا میچ ہوگا یا نہیں؟ ڈیڈ لاک برقرار ہے، کیونکہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کی تبدیلی کا تنازع حل نہیں ہوسکا۔
پی سی بی کی مشاورت
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے جبکہ میڈیا بھی قذافی اسٹیڈیم کے باہر موجود ہے۔ کچھ ہی دیر میں بڑا اعلان متوقع ہے۔