والد کے آخری لمحات کا ولاگ بنانے والی خواتین ولاگرز نے وضاحت پیش کردی

تنقید کا نشانہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے یوٹیوب چینل پر والد کی زندگی کے آخری لمحات کا ولاگ بنانے والی خواتین ولاگرز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم عوامی ردعمل کے بعد انہوں نے وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے اقدام کی وجہ بیان کی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
مالی مشکلات
لاہور سے تعلق رکھنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ گھر میں کمانے والا کوئی نہیں تھا، دونوں بھائی کسی وجہ سے کام کرنے کے قابل نہیں ہیں اور محدود مالی وسائل کے باعث ان کے لیے یوٹیوب ہی واحد سہارا تھا۔ اسی وجہ سے انہوں نے والد کی زندگی اور موت کے مناظر ریکارڈ کیے۔
وضاحت کا موقع
انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ انہیں یوٹیوب سے صرف چند ہزار روپے ہی ملے ہیں اور کروڑوں کمانے کا تاثر درست نہیں ہے۔ گھر میں والد کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی اور نہیں تھا، وہی دونوں بہنیں والد کی خدمت کر رہی تھیں۔