قائمہ کمیٹی نے غلط پیش گوئیوں پر محکمہ موسمیات حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا 4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بھی نہیں گرا۔
اجلاس کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین احمد عتیق انور کی زیرِ صدارت ہوا جس میں اراکین کمیٹی نے غلط پیشگوئیوں پر محکمہ موسمیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
محکمہ موسمیات پر تنقید
ڈان نیوز کے مطابق رکن قائمہ کمیٹی میر منور علی نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی زیادہ تر خبریں غلط نکل آتی ہیں، ایک بارمحکمہ موسمیات نے4 دن بارش بتائی مگر ایک قطرہ بارش نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں مون سون سپیل، لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش
بارش کے بارے میں تجربات
رکن قائمہ کمیٹی شازیہ مری نے کہا کہ جس دن محکمہ موسمیات کہتا ہے آج بارش نہیں ہوگی اس دن ہوجاتی ہے، ہم بارش کا سن کر چھتری لیکر نکلتے ہیں تو بارش ہی نہیں ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں کم از کم 40 تیل تنصیبات بری طرح متاثر ہوئی ہیں: عالمی توانائی ایجنسی
بجٹ اور ملازمین کی تعداد
بتایا جائے محکمہ موسمیات کا بجٹ کتنا ہے اور ملازمین کتنے ہیں؟ جس پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے جواب دیا کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ 4 ارب روپے اور ملازمین 2430 ہیں۔
بجٹ کی تفصیلات اور ٹیکنالوجی کا جائزہ
چیئرمین قائمہ کمیٹی احمد عتیق انور نے کہا کہ کسی دن محکمہ موسمیات چلتے ہیں اور سسٹم کا جائزہ لے لیتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں کیوں نہیں درست ہوتیں۔ یہ بھی دیکھیں گے کہ محکمہ موسمیات کے پاس ٹیکنالوجی کون سی ہے۔








