وزیرآباد کے لیے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز، وزیر اعلیٰ پنجاب کا گکھڑ منڈی بس اسٹاپ سے سفر، روٹ پر عوام کا پرجوش خیرمقدم
وزیرآباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد کے لیے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال اور دھرنا شوق سے کریں لیکن عوامی مفاد پر سمجھوتا نہیں ہوگا: وزیر اعلیٰ بلوچستان
عوام کی جانب سے بھرپور استقبال
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم امڈ آیا۔ الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح
وزیراعلیٰ مریم نواز نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو وزیرآباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی ’’گلیشیئرز ٹو فارمز‘‘ پروگرام کیلئے 25 کروڑ ڈالر کی منظوری
بس کی خصوصیات
الیکٹرک بس میں مسافروں کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پوٹ بھی میسر ہے۔ ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنرز اور آرام دہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
خواتین کی حفاظت کا خاص خیال
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔
روٹس اور چارجنگ اسٹیشنز
الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورہ موڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی۔ وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے 3 خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔








